کل 4 گھنٹے میں بغیر کسی بحث ترمیم پاس کر کے عالمی ریکارڈ قائم کیا گیا

115
Imran Khan's life is in danger

بانیٔ پاکستان تاحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ کل 4 گھنٹے میں بغیر کسی بحث ترمیم پاس کر کے عالمی ریکارڈ قائم کیا گیا۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ سپریم کورٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت اور انصاف کے نظام کو ایسے ہی دفن کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقابلہ کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ آپ اس ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں۔