پنجاب: ڈینگی کے مزید 148 کیسز رپورٹ

210

لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کے وار جاری ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے 148 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ترجمان محکمۂ صحت کے مطابق راولپنڈی سے 129 لاہور سے7 ، اٹک سے 3 ملتان سے 2 ، سرگودھا، میانوالی، سیالکوٹ، گوجر انوالہ ، خانیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ سے ایک ایک ڈینگی کا کیس رپورٹ ہوا۔

ترجمان محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ رواں سال اب تک 6277 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

علاوہ ازیں محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لیے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا اسٹاک موجود ہے۔