امریکی صدارتی انتخابات کا پہلا نتیجہ سامنے آگیا

125

واشنگٹن: امریکی صدارتی انتخابات کا پہلا نتیجہ سامنے آگیا ہے۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق نیو ہمپشائر کے چھوٹے قصبے ڈکس ویلی نوچ میں ووٹ رات 12 بجے ڈالے گئے۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈکسوائل نوچ میں کل 6 ووٹ رجسٹر تھے جن میں سے کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ دونوں کو 3،3 ووٹ ملے اور اس طرح نیو ہیمپشائر کے ایک چھوٹے قصبے میں ڈیموکریٹ اور ریپبلکن امیدوار میں مقابلہ برابر رہا۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات میں اس قصبے سے جوبائیڈن نے 5 ووٹ حاصل کیے تھے۔

 واضح رہے کہ باقاعدہ الیکشن سے پہلے تقریبا آٹھ کروڑ شہری ووٹ ڈال چکے ہیں ، باقی ووٹرز آج اپنے پسندیدہ امیدوار کا چناو کریں گے۔