ہماری ٹیم اچھی پارٹنرشپ نہیں لگا سکی جس وجہ سے رنز نہیں بن سکے: حارث رؤف

123

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم اچھی پارٹنرشپ نہیں لگا سکی جس وجہ سے رنز نہیں بن سکے۔

میلبورن میں میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے کہا کہ ہم وکٹ لینے کی کوشش کررہے تھے، ہم نے میدان میں بطور ٹیم میچ جیتنے کی پوری کوشش کی مگر رزلٹ ہماری حق میں نہیں رہا۔

حارث رؤف نے کہا کہ مجھے ایم سی جی میلبرن میں کھیلنا بہت اچھا لگتا ہے ،ہم نے ایکسٹرا تھوڑی زیادہ دی، جب آپ لو اسکورنگ ہدف کا دفاع اور اٹیک کررہے ہوں تو اس دوران یہ چیزیں ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر بہتر باؤلنگ کی جائے تو بیٹرز کے 30 سے 40 کم رنز کو بھی کور کیا جاسکتا ہے، رنز تب بنتے ہیں جب پارٹنرشپ لگتی ہے، ہدف کا دفاع کرسکتے تھے لیکن بدقسمتی سے میچ جیتنے میں ناکام رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسکور ڈفینڈ کرسکتے تھے اور ہم نے پوری کوشش بھی کی،جب آپ اٹیکنگ کرکٹ کھیلتے ہیں تو پھر آپ کو یہ تسلیم کرنا پڑتا ہے کہ ایکسٹرا رنز بنیں گے ،آج غلطیاں ہوئی ہیں، کوشش کریں گے اگلے میچ میں ان غلطیوں سے سیکھیں، اب تک ماضی میں ہم نے جتنے بھی میچ قریب آکر ہارے ہیں اس میں ٹیم نے اپنی پوری کوشش کی ہے،کبھی کبھار آپ کو غلطیوں سے سیکھنا پڑتا ہے۔