کراچی: تجارتی شہر کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں ایک فیکٹری میں سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو غیر ملکی شہری زخمی ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ سیکیورٹی گارڈ فائرنگ کرنے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔ فائرنگ میں زخمی ہونے والے دونوں افراد کو طبی امداد کے لیے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
سندھ کے وزیر داخلہ ضیا لنجار نے ڈی آئی جی ساؤتھ سے انڈسٹریل ایریا میں پیش آنے والے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
وزیر نے واقعے کی تحقیقات کی ہدایت کی ہے تاکہ کیس کے حقائق سے پردہ اٹھایا جا سکے۔
انہوں نے اہلکار کو انکوائری رپورٹ کی تفصیلات اور اس پر پولیس کارروائی کے بارے میں بھی باخبر رکھنے کی ہدایت بھی کر دی ہے ۔