غزہ: اسرائیلی بمباری سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 37 فلسطینی شہید

120

غزہ میں اسرائیلی طیاروں کی بے گھر فلسطینیوں پر بمباری نہ تھمی، اسرائیلی فوج نے غزہ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں مزید 37 فلسطینی شہید ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 افراد شہید ہوئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں بیتِ لاحیہ اور تفح پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 24 فلسطینی شہید ہوگئے ۔

7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 43 ہزار 374 سے تجاوز کر گئی ہے جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہیں۔

غزہ وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں کے باعث زخمیوں کی تعداد 102261 تک پہنچ گئی ہے ۔