راولپنڈی (صباح نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی آئی اے کو ایسے بیچ رہے ہیں جیسے لو ٹ کا مال ہے، اپنے فلیٹس بیچیں، پہلے اپنے فلیٹس سے شروعات کریں، حکومت کا کوئی مستقبل نہیں، ان کے برے دن شروع ہوچکے ہیں،40 دن کا چلہ کاٹا ہے صحت اب تک ٹھیک نہیں۔ راولپنڈی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ کسی کو فریکچر ہے ،کسی کو موشن لگ گئے، سب باہر بھاگ رہے ہیں، ان کے آخری دن آگئے۔