مریم نواز کا پنجاب ائر لائن کا فیصلہ مضحکہ خیز ہے‘ بیرسٹر سیف

55

پشاور(آن لائن)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پنجاب ائیر لائن بنانے کے فیصلے کومضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے تعجب کا اظہار کیا ہے کہ مریم نواز کے چچا قومی اثاثے اونے پونے داموں بیچ رہے ہیں جبکہ بھتیجی خرید رہی ہے۔ اپنے ایک بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ کاپی کیٹ مریم نواز نے پی آئی اے خریدنے میں بھی علی امین کی کاپی کی ہے، علی امین گنڈاپور کے منصوبے کاپی کرنے میں راج کماری مریم نواز کا کوئی ثانی نہیں ہے۔