شرح سود میں کمی سے اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

176
Fluctuations

کراچی(کامرس رپورٹر)کا ز پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پیر کو مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی اور مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں کمی کے سبب منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز میں سرمایہ کاری کی گئی اور ایک موقع پر تیزی کی لہر92159پوائنٹس کی تاریخی سطح تک پہنچی ۔ پیر کے روزمارکیٹاپنی ترقی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کاروبار کے آغاز سے اختتام تک مارکیٹ مثبت زون میں رہی،مارکیٹ 1,156.70 پوائنٹس کے شاندار اضافے کے ساتھ کھلی اور اسکا اختتام 1078پوائنٹس کی تیزی پر ہوا۔ ماہرین اسٹاک نے کہا کہ مارکیٹ نے مثبت ڈیٹا کی بدولت مضبوط بحالی دکھائی۔ کاروبار میں زبردست تیزی کے سبب مارکیٹ سرمائے میں101ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا اور مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 118کھرب روپے کی سطح کو بھی عبور کرگیا۔ کاروباری حجم گزشتہ جمعہ کی نسبت 26.54فیصد زائد رہا ۔کاروبار میں تیزی کی وجہ سے 100 انڈیکس کی 90900سے لے کر91900تک کی11نفسیاتی حدیں عبور ہوگئیں۔ پیر کو کے ایس ای 100انڈیکس میں 1078پوائنٹس بڑھ کر 91938.01پوائنٹس پرجا پہنچااسی طرح286.07پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس 28743.73 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 536.08 پوائنٹس بڑھ کر 58408.14 پوائنٹس اور کے ایم آئی30انڈیکس 3157.45 پوائنٹس اضافے سے 140200.81پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ سرمائے میں پیر کو 1کھرب 1ارب 80 کروڑ7لاکھ 31ہزار626روپے کا اضافہ ہوا اور مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ بڑھتا ہوا 118 کھرب 9ارب 37کروڑ 72لاکھ55 یزار214روپے پر جا پہنچا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 445کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 258کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،140میں کمی اور47کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔پیر کے روز29 روپے سے زائد مالیت کے 58کروڑ 95لاکھ 46ہزار 678 شیئرز کا کاروبار ہوا ۔