پہلا نہال صدیقی سپر کپ،قائد آباد جم خانہ کا میاب

41

کراچی(اسپورٹس رپورٹر) عرفان علی کے زیرِ اہتمام پہلا نہال صدیقی انوی ٹیشن سپر کپ کر کٹ ٹورنامنٹ 2024میں مزید ایک میچ فیصلہ کن ثابت ہوا،قائد آباد جم خانہ نے قائد آباد ینگسٹرز سی سی کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد3 رنز سے شکست دیدی، قائد آباد جم خانہ ریڈیو پاکستان گراؤنڈ پر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے قائد آباد جم خانہ نے 184رنز کا ہدف دیا،لعل ذادہ نے شاندار 79رنز،امداد حسین29اور عبدل قادر نے 25رنز بنائے،شری یار نے2 وکٹیں حاصل کیں،جواب میں قائد آباد ینگسٹرز سی سی عمدہ مقابلے کے بعد 181رنز بنا سکی،ریان جاوید 43 اورمحمد اویس نے25رنز بنائے،عبدل قادر،امداد حسین، محمد حفیط،لعل ذادہ نے 2,2 وکٹیں حاصل کی N، میچ کے اختتام پر کر کٹ لوور اقبال حسین نے لعل ذادہ کو 500 کیش ایوارڈمین آف دی میچ ایوارڈ پیش کیا،سیف اللہ مگسی اور مشتاق احمد نے امپائر نگ کے فرائض انجام دیئے.