نوشہرو فیروز: موسم تبدیل ہوتے ہی بیماریوں پھیلنے کا آغاز

51

نوشہرو فیروز (جسارت نیوز) موسم تبدیل ہوتے ہی نزلہ، زکام، کھانسی اور بخار جیسے امراض پھیلنے کا آغاز ہو گیا، معالجین کے مطابق خشک موسم میں بیماریوں میں اضافے کا تناسب کچھ زیادہ ہوتا ہے، خشک ہوا گلے کی بیماریوں کا باعث بنتی ہے جبکہ گردوغبار سے بھی بیماریوں میں اضافہ ہوتا ہے۔ ڈاکٹر محمد خوشی ملک نے کہا ہے کہ جب ہم سانس لیتے ہیں تو گردوغبار کے ذرات اور جراثیم ناک کے ذریعے ہمارے وجود پر اثر انداز ہوتے ہیں، سرد موسم میں احتیاط نہ کرنے کے باعث انسان کئی بیماریوں مثلاً نزلہ، زکام، کھانسی، چھینکوں کا آنا، بخار، سر کے درد وغیرہ میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ ان بیماریوں سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر انتہائی ضروری ہیں۔