گوادر (نمائندہ جسارت) ڈی سی آفس گیٹ کے سامنے لاپتا لالہ رفیق کے لواحقین کا احتجاج۔ ان کی بہن کے مطابق رفیق لالہ کو لاپتا کیا گیا ہے، اگر انہوں نے کوئی قصور کیا ہے تو انہیں آئین و قانون کے مطابق عدالت میں پیش کیا جائے۔ واضح رہے کہ ڈی سی آفس کے سامنے ان کے بوڑھے والد نے بھی میڈیا سے باتیں کیں اور اس دوران چونکہ ڈی سی خود موجود نہیں تھے اس لیے ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے لالا رفیق کے لواحقین کے ساتھ مذکرات کے لیے انتظامیہ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عبدالشکور اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بوھیر دشتی حق دو تحریک کے حفیظ کیازی نے مذاکرات کیے۔ احتجاجی دھرنے والوں نے ایک ہفتہ کے لیے احتجاج موخر کردیا۔