میرپورخاص: سانگھڑ کا رہائشی ہندو جوڑا دوبارہ شادی کرنے کے بعد دھمکیاں ملنے پر پریس کلب پہنچ گیا

22

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) ضلع سانگھڑ کے گوٹھ لونگ خان کے رہائشی دوبارہ شادی کرنے والا جوڑا سرون کمار کولہی اپنی زوجہ چندراں کولہی تحفظ کے لیے پریس کلب پہنچ کر پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ تقریباً 2 سال قبل ہم دونوں کی شادی ہوئی اور کچھ عرصہ بعد ہمارے درمیان علیحدگی ہو گئی تھی، چندراں کولہی کی دوسری جگہ شادی ہو گئی تھی، گزشتہ روز ہم دونوں نے دوبارہ شادی کر لی ہے جس کے بعد میرے سابق سسرالی ملوک اوڈھ، دلیپ، وزیر اور دیگر ہمیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے سمیت جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے ایس ایس پی سانگھڑ سے اپیل کی ہے کہ انہیں تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ وہ آزادی سے گزار سکیں۔