اوپیک پلس نے پیدوار میں اضافے کا منصوبہ مؤخر کردیا

76

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک پلس نے کہا ہے کہ وہ آیندہ ماہ سے پیداوار میں اضافے کی منصوبہ بندی میں تاخیر کرے گی۔ اس اقدام کا بظاہر مقصد تیل کی قیمتوں میں اضافہ کرنا ہے۔ واضح رہے کہ اوپیک پلس تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اور روس جیسے دوسرے بڑے پیداواری ممالک پر مشتمل ہے۔ تنظیم نے کہا کہ اس نے پیداوار میں کمی کو دسمبر کے آخر یعنی ایک ماہ تک بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ اس کے 8ارکان فی الحال اپنی پیداوار میں 22 لاکھ بیرل یومیہ کمی کر رہے ہیں۔ اوپیک پلس نے اکتوبر میں پیداوار بڑھانے کا منصوبہ بنایا تھا، لیکن اسے 2ماہ کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔