برازیلیا (انٹرنیشنل ڈیسک) برازیل کے صدر لولا دا سلوا نے اکتوبر میں سر پر آنے والے زخموں کے بعد صحت یاب ہوکر ذمے داریاں سنبھال لیں۔ تازہ ترین طبی معائنے میں ان کی طبیعت بہتر اور مستحکم قرار دی گئی تھی۔ ڈاکٹروں کے مطابق صدر اپنی معمول کی سرگرمیاں جاری رکھ سکتے ہیں۔ اکتو بر کے اواخر میں صدر لولا اپنے گھر میں گر گئے تھے، جس سے ان کے دماغ پر ہلکی چوٹ آئی تھی۔ انہیں سر پر ٹانکے بھی لگوائے گئے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے دوران علاج غیر ملکی دوروں کو منسوخ کر دیا تھا اور اقوام متحدہ کی کانفرنس میں بھی شرکت نہیں کرسکے تھے۔