انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے سے 10 افراد ہلاک

99
انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے کے باعث تباہی کا منظر

جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے سے اردگرد کے دیہات آگ کے گولوں اور راکھ کی زد میں آ گئے جس سے 10 افراد ہلاک ہو گئے۔ فلورز کے مشہور سیاحتی جزیرے پر واقع 1703 میٹر بلند جڑواں آتش فشاں ماؤنٹ لیوتوبی لاکی لاکی رات گئے پھٹ گیا ۔ حکام کا کہنا ہے کہ آتش فشانی سے 10ہزار 295 افراد متاثر ہوئے۔ اس دوران 5دیہات خالی کروا لیے گئے جس سے ہزاروں لوگ دوسری جگہ پناہ لینے پر مجبور ہو گئے۔ لکڑی کے کچھ گھروں میں آگ لگ گئی اور پگھلی ہوئی چٹانیں گرنے کی وجہ سے زمین میں سوراخ ہو گئے تھے۔