گلگت بلتستان کے لوگوں نے آزادی کے لیے بے پناہ جدوجہد کی‘گورنر

66

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے لوگوں نے آزادی کے لیے بے پناہ جدوجہد کی۔تاریخ ساز دن قربانیوں اور ہمارے بھائیوں اور بہنوں کی شجاعت کی یاد دلاتا ہے۔ دل کی گہرائیوں سے گلگت بلتستان کے مکینوں کو آزادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کراچی میں گلگت بلتستان کے طلباکی جانب سے منعقدہ یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔