پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین نثار احمد کھوڑو محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پربرہم

30

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین نثار احمد کھوڑو نے محکمہ ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن کیجانب سے دو سالوں کا 175 ملین کا آڈٹ ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سال 2008 سے مختلف محکموں کے 5 ہزار آڈٹ پیراز التوا میں ہیں اور مختلف محکمے آڈٹ کا ریکارڈ فراہم نہ کرکے پی اے سی میں اپنے محکموں کی بے عزتی کروا رہے ہیں ایسے غفلت کے مرتکب افسران کو گھر بھیجنا چاہیے۔ پی اے سی پوسٹ مین نہیں ہے اس لئے پی اے سی کو مذاق سمجھنا بند کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو محکمہ ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن کیجانب سے آڈٹ پیراز کا ریکارڈ فراہم نہ ہونے پر افسران پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔