اسلام آباد:ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اسلام آباد پہنچ گئے۔
ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ (برائے افغانستان و مغربی ایشیا) سفیر احمد نسیم وڑائچ نے ائرپورٹ پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا استقبال کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ اپنے دورۂ پاکستان کے دوران وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے۔ علاوہ ازیں ان کی دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات بھی ہوگی۔