آرمی چیف، ائر چیف اور نیول چیف کی ریٹائرمنٹ کی عمر کی حد ختم

174

اسلام آباد:حکومت کی جانب سے نئی قانون سازی کے بعد آرمی چیف، ائر چیف اور نیول چیف کی ریٹائرمنٹ کی عمر کی حد ختم کردی گئی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور ہونے والے سروسز چیف ترمیمی ایکٹ کے مطابق آرمی چیف، ائر چیف اور نیول چیف کی ریٹائرمنٹ کی عمر کی حد ختم ہو گئی ہے۔

ترمیمی ایکٹ 2024 کے مطابق آرمی چیف بطور جنرل، ائر چیف بطور ائر مارشل خدمات انجام دیتے رہیں گے جب کہ نیول چیف بھی عہدے سے سبکدوشی کے  بعد بطور ایڈمرل خدمات انجام دیتے رہیں گے۔