گوگل جی میل میں شیڈول  کرنے کا فیچر متعارف

180

کیلی فورنیا:گوگل نے فیس بک اور انسٹا گرام کے طرز پر شیڈول کا آپشن پیش کیا ہے، صارفین اب جی میل میں بیک وقت 100 ای میلز شیڈول کرسکتے ہیں یعنی ایک بار میں متعدد ای میلز تیار کرکے شیڈول  کی جاسکتی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جی میل میں شیڈول کے نظام سے کئی صارفین لاعلم ہیں حالانکہ موبائل سے اور کمپیوٹر سے میل شیڈول کرنے کا طریقہ کار ایک ہے، لیکن پھر بھی کئی صارفین کو استعمال کرنے کا طریقہ ہی نہیں معلوم ہے۔

جی میل کی ای ملیز کو شیڈول کرنے کا طریقہ بہت آسان ہے، جو صارف روزانہ کی بنیاد پر  جی میل اکاؤنٹ استعمال کرتے ہیں، انہیں معلوم ہوگا کہ کمپوز کے بٹن پر کلک کرنے سے میل کرنے کے لیے ایک نیو ونڈو کھل کر اسکرین پر آویزاں ہوجاتی ہے، جس پر صارف اپنامتعلقہ پیغام لکھ کر سینڈ کے بٹن کی جگہ برابرمیں ہی دیے گئے نیچے ایرو پر کلک کرے تو شیڈول کا آپشن کھل کر سامنے آجاتا ہے۔

اس فیچر کا مقصد دفاتر میں بیک وقت ای میلز بھیجنا مناسب نہیں ہوتا، اسی کے پیش نظر گوگل نے صارفین کے وقت کی بچت کے لیے شیڈول کا فیچر متعارف کرایا ہے، صارفین میلز کوشیڈول کرکے  اپنا قیمتی وقت بچاسکتے ہیں،شیڈول کی گئی ای میل بائیں جانب شیڈولڈ فولڈر پر دیکھی جاسکتی ہے اور آپ وہاں جاکر اسے ایڈٹ یا ڈیلیٹ بھی کرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ گوگل کی جی میل پر واٹس ایپ کے طرز کاڈیلیٹ کاآپشن بھی موجود ہے کہ میل کرنے کے بعد بھی فوری ڈیلیٹ کی جائے تو فوری طور پر دونوں طرف سے میل ڈیلیٹ ہوجاتی ہے۔