پنجاب: ڈینگی کے مزید 118 کیسز رپورٹ

140

 پنجاب کے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے پنجاب بھر سے ڈینگی کے مریضوں کے اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔

 ترجمان محکمۂ صحت کے مطابق پنجاب بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 118 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمۂ صحت پنجاب کے ترجمان کے مطابق راولپنڈی سے 103، چکوال سے 3 ، فیصل آباد اور اٹک سے 2 ،حافظ آباد، سرگودھا، لودھراں ،قصور، بہاولنگر اور ملتان سے 1 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترجمان محکمۂ صحت نے بتایا ہے کہ رواں سال پنجاب میں اب تک ڈینگی کے 6129 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔