چوہدری خالد حسین کی والدہ محترمہ کی وفات کے سلسلے میں منعقدہ دعائیہ تقریب

319

25 ‎اکتوبر بروز جمعہ پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں عصر تامغرب ‎جناب خالد حسین چوہدری کی والدہ محترمہ کے ایصال ثواب کے لیے ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی ، جس میں قونصلیٹ افسران ، کمیونٹی لیڈرز ، سوشل سینٹر کے عہدیداران، صحافیوں ، جناب طارق ندیم کی قیادت میں ایمر لیڈر شپ، جناب حافظ عبدالروف، محترم جناب رضاعابدی اور پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور شمولیت کی ۔ تقریب میں الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن کے جائنٹ سیکٹری جناب رضا عابدی کی اہلیہ کے لیے بھی خصوصی دعا کی گئی ,جن کی 25 اکتوبر کو پہلی برسی تھی۔ پاکستانی کمیونٹی سے بات چیت کرتے ہوئے جناب خالد حسین چوہدری کا کہنا تھا کہ کینسر کے ساتھ ایک طویل جنگ کے بعد میری والدہ محترمہ اس فانی دنیا سے پرامن طور پر رخصت ہوگئیں ، اب آپ سکون سے آرم کریں ، آپ ہر درد سے آزاد ہیں، آج میں جو کچھ بھی ہوں آپ کی تربیت اوردعاوں کی بدولت ہوں ۔ دعائیہ تقریب میں ہر شخص نے جناب خالد حسین کے دکھ کو اپنا دکھ سمجھا ، بلاشبہ یہ دکھ بھلایا تو نہیں جاسکتا ۔یاد رہے کہ پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدر چوہدری خالد حسین کی والدہ محترمہ گزشتہ دنوں دارفانی سے کوچ کرگئیں تھیں ، ان کی نماز جنازہ سوناپور دبئی میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ میں پاکستان قونصلیٹ دبئی سے قونصل جنرل محترم جناب حسین محمد ، پریس قونصلر صالح محمد ، ڈپٹی قونصل جنرل رحیم اللہ خان ، یاسر اعوان ، نواز جدون ، دیگر قونصلیٹ افسران ، پاکستان بزنس کونسل شارجہ سے خصوصی طور پر سید سلیم ، پاکستان بزنس کونسل دبئی سے اقبال داود ، شبیر مرچنٹ ، ڈاکٹر طاہر ، پاک ہزارہ کمیونٹی کے نبیل اعوان اور دیگر سرکردہ افراد، بلوچ کمیونٹی کے عمر بلوچ، الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن کےصدر محترم جناب طارق ندیم ، سیکٹری اطلاعات حافظ عبدالروف ،پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے انفارمیشن اینڈ آئی ٹی سیکڑی جناب فراز احمد صدیقی ، پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کی لیڈر شپ ، مختلف مکتبہ فکر کے افراد اور امارات بھر سے پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی اور جناب خالد حسین چوہدری سے انفرادی طور پر تعزیت کی۔