الیٹ فورم کی چھاتی کے سرطان سے آگاہی کیلئےنشست

175

سعودی عرب میں خواتین پر مشتمل ایلیٹ فورم ریاض شاخ کی جانب سے چھاتی کے سرطان کے حوالے سے خصوصی آگاہی نشست کا انعقاد جس میں مختلف ممالک کی خواتین اور فورم ممبران نے بھر پور شرکت کی الریاض سے عابد شمعون چاند کے مطابق ماہ اکتوبرمیں دنیابھرمیں چھاتی کےکینسرکے حوالے سے مختلف پلیٹ فارمز پر آگاہی پروگرامرز منعقد کئے جاتے ہیں تاکہ خواتین کو اس جان لیوا بیماری سےبچاؤ کےطریقوں اور علاج کی معلومات دی جاسکیں۔اس ضمن میں الیٹ فورم کی ریاض برانچ نے ایک آگاہی نشست کا انعقاد کیا اس نشست کو کلب کی بانی جویریہ اسد اور فورم ممبر ملیحہ ندیم نےترتیب دیا۔پروگرام کےآغاز میں جویریہ اسد نے حاضرین کوکلب کےاغراض ومقاصد اورچھاتی کے کینسرکےحوالےسےآگاہی دی۔نشست کی مہمان خصوصی کنسلٹنٹ سرجن ڈاکٹر شگفتہ منیرتھیں۔انھوں نے بریسٹ کینسرکی ابتدائی علامات کو جانچنے کےطریقوں اور بروقت تشخیص کےحوالےسےسیرحاصل گفتگو کی اور کہا کہ خواتین کے لئے ہر سال اس موزی بیماری سے بچنےکےلئے اپنا تفصیلی معائنہ کرانا بےحد ضروری ہے۔ انھوں نے خواتین کےسوالوں کے جواب بھی دئیے۔ریاض کی معروف سماجی شخصیت اسمامجید اور بلاگر ،مصنفہ سارہ عمر نے بھی نشست میں شرکت کی۔نشست میں اس بیماری کاشکار ہونے والی کچھ خواتین نے اپنی کہانی کو بیان کیا جو ان کی بہادری اور ہمت کی اعلی مثّال ہے۔ملیحہ ندیم نےخوب صورت آرٹ سرگرمی کروائی جس میں خواتین نے کینسر سے بچاؤکےحوالے سے اپنے خیالات کو رنگوں میں ڈھالا۔ مقررین کو کلب کی جانب سےخصوصی اعزازی اسناد بھی دی گئیں اور شرکت کرنے والے مہمانوں کو تحائف بھی دیئے گئے تقریب میں قرینہ فصیح ، اسما مجید ، سارہ عمر ، اور دیگر خواتین نے اس نشست کے انعقاد کو سراہا اوراس طرح کےمعلوماتی پروگرامرز کو جاری رکھنےکی اہمیت پر زور دیا تاکہ خواتین اس طرح کی آگاہی پر عمل پیرا ہو کر کینسر جیسی موذی بیماری سے بچیں اور بہترین زندگی گزار سکیں۔