اسلام آ باد: ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی ) نے کہا ہے کہ آئندہ دس سال میں پاکستان میں بجلی کی سالانہ طلب میں دس فیصد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اے ڈی بی نے موسمیاتی تبدیلیوں کے شعبہ توانائی پر منفی اثرات کے پیش نظر پاکستان کے پالیسی سازوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا ہے کہ موسم کی شدت بڑھنے سے توانائی کی طلب میں تیزی سے اضافے کا امکان ہے اور موسمی شدت کا مقابلہ کرنے کیلئے بجلی کی طلب میں غیرمعمولی اضافے کا خدشہ ہے۔
سال 2050 تک پاکستان میں بجلی کی طلب سالانہ 20 فیصد سے زائد بڑھنے کا امکان ہے، رپورٹ میں 2050 تک پاکستان میں گیس کی طلب میں بھی اضافے کا تخمینہ ہے جبکہ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی طلب میں 5 فیصد سالانہ بڑھ سکتی ہے۔