پی آئی اے کے طیاروں پردفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کا لوگو پینٹ

217

 کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (  پی آئی اے) نے فضائی بیڑے میں شامل ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل فضائی آپریشن کے حامل بوئنگ 777 اور ائیر بس 320 کے 4 جہازوں کی باڈی پر  لوگو پینٹ کروا دیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کا طیاروں پر دفاعی نمائش آئیڈیاز کا لوگو پینٹ کروانے کا مقصد دیگر ممالک  کے لوگوں کو آگاہ کرنا ہے، اس نمائش میں بین الاقوامی ادارے سمیت دیگر معروف شخصیات بھی شرکت کرتیں ہیں۔

خیال رہے کہ کراچی ایکسپو سینٹر میں  12 ویں آئیڈیاز 2024،  اسلحے کی نمائش 19 تا22 نومبر کے دوران منعقد ہو رہی ہے، جسمیں دنیا بھر سے 45 سے زائد ممالک اپنے سامان حرب اور مندوبین و مبصرین کے ہمراہ شریک ہونگے۔