لاہور:پنجاب میں خصوصی افراد ہمت کارڈ دکھا کر مفت ٹکٹ حاصل کرسکتے ہیں، صوبائی حکومت نے اورنج ، میٹرو بس اور ٹرین میں سفر کی مفت سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت نے خصوصی افراد کے لیے مفت سفر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیاہے، جس میں تمام اسٹیشنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ خصوصی جب ہمت کارڈ دکھائیں تو انہیں مفت میں ٹکٹ فراہم کیا جائے ۔
نوٹی فکیشن میں مزید ہدایات دی گئیں ہیں کہ خصوصی افراد کے لیے یہ سفری سہولت ہفتہ کے سات روز فراہم کی جائےگی، ہمت کارڈدکھانے والوں کو ہرطرح کی سفری سہولت فراہم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ہمت کارڈ پر خصوصی افراد کو صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں میں بھی سروس فراہم کی جاتی ہے، جس سے خصوصی افراد مستفید ہوتے ہیں۔