ایران کے گرمسار میں زلزلے سے نقصان، تہران میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے

233

گرمسار : ایران کے صوبہ سمنان میں واقع گرمسار میں مقامی وقت کے مطابق صبح 5:16 بجے 4.8 شدت کا زلزلہ آیا، جو 11 کلومیٹر کی گہرائی سے پیدا ہوا ہے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس زلزلے کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے ، جس کے باعث کئی گھروں میں بجلی اور انٹرنیٹ کی خدمات معطل ہوگئیں ہیں ۔

گرمسار کے گورنر رضا خانی نے تصدیق کی کہ ہنگامی رسپانس ٹیمیں تیار ہیں اور شہریوں سے کہا ہے کہ وہ پرسکون رہیں اور حفاظتی تدابیر پر عمل کریں ۔

مقامی میڈیا زرائع کے مطابق مقامی وزارت صحت نے ماہرین میٹرولوجسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اگرچہ جھٹکا خوفناک تھا، لیکن اس وقت تک کسی قسم کے زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ملی ہیں۔

حکام نے متاثرہ علاقوں میں نقصان کا جائزہ لینے اور امداد فراہم کرنے کے لیے تشخیصی ٹیمیں بھیجی ہیں۔

عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ چوکس رہیں اور اپنی حفاظت کے لیے حفاظتی ہدایات پر عمل کریں۔ یہ جھٹکا تقریباً 100 کلومیٹر دور تہران میں بھی محسوس کیا گیا۔