سکھر: 4 روز سے جاری پولیو مہم بائیکاٹ ختم کر دیا گیا

28

سکھر (نمائندہ جسارت) صحافی نصراللہ گڈانی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف میرپور ماتھیلو کے گاؤں گوٹھ خدا بخش گڈانی سمیت دیگر مقامات پر گزشتہ 4 روز سے جاری پولیو مہم بائیکاٹ کو ختم کردیا گیا، گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر میرپور ماتھیلو بابر علی بلوچ، ڈاکٹر ظہیر ڈومکی، اسٹاف آفیسر اور یوسی سپورٹ پرسن اسد اللہ گڈانی میرپور ماتھیلو کے گاؤں قبول گڈانی گوٹھ خدا بخش گڈانی پہنچے، انہوں نے گاؤں کے سربراہ سمیت صحافی نصر اللہ گڈانی کے لواحقین سے ملاقات کی اور انہیں صحافی کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے اعلیٰ حکام سے رابطہ کیے جانے کی پر زور یقین دہانی کرائی، جس پر شہید کے بھائی محمد یعقوب گڈانی نے پولیو مہم بائیکاٹ ختم کردیا، جماعت اسلامی ضلع گھوٹکی کے شعبہ تعلقات عامہ کے صدر اور سابق ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ سماجی بہبود سردار احمد تبسم گڈانی، ایڈووکیٹ ثاقب گڈانی اور گڈانی برادری کی ممتاز شخصیات فیض محمد گڈانی، امداد علی گڈانی، جہانزیب گڈانی و دیگر نے تعزیت کی۔ انہوں نے کہا کہ گڈانی برادری کے غیور لوگوں نے شہید نصر اللہ گڈانی کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے پولیو مہم بائیکاٹ کی حمایت سے اتحاد و یکجہتی کا ثبوت دیا، تاہم اب مطالبات تسلیم کرنے کے بعد قبول خان گڈانی سمیت ضلع کے تمام دیہات کے لوگوں نے بائیکاٹ ختم کر دیا ہے، شہید صحافی نصراللہ گوانی کے صاحبزادے شایان کو پولیو قطرے پلا کر مہم شروع کر دی گئی ہے۔