کراچی کے اکثر علاقوں میں پانی کی شدیدقلت سے شہری رل گئے

110

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے اکثر علاقوں میں شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے، حکام نے ہاتھ کھڑے کر لیے شہرقائد کے اکثر علاقوں میں پانی کی قلت بحرانی شکل اختیار کر گئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے اولڈ سٹی ایریا، لانڈھی، کیماڑی ٹائون کے بیشترعلاقوں سلطان آباد یوسی7 ‘اینٹلی جنس کالونی ‘مچھر کالونی ‘ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد اور نیو کراچی سمیت مختلف علاقوں پانی کی فراہمی کئی ہفتوں سے معطل ہے۔صورت حال یہ ہے کہ مہنگائی کے مارے لوگ کراچی میں پانی خرید کر استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔علاوہ ازیں کچھ علاقوں میں پانی کی لائنوں میں سیوریج اور گندا پانی آنے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ واٹر اینڈ سیوریج کا بل ادا کرنے کے باوجود ہمارے علاقوں میں نہ تو سیوریج کے مسائل پر اور نہ ہی پانی کے مسئلے پر توجہ دی جاتی ہے۔دوسری جانب واٹر کارپوریشن کے حکام کا کہنا ہے کہ شہر کی ضرورت کا 50 فیصد پانی دستیاب ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ جب تک کے فور منصوبہ مکمل نہیں ہوتا، یہ مسئلہ حل نہیں ہو گا۔شہریوںنے اعلیٰ حکام سے معاملے کوحل کرنے کامطالبہ کیاہے۔