عمران خان کے قتل کی دھمکی:مریم نواز کیخلاف تھانہ بنوں میں ایف آئی آر کیلیے درخواست

60

بنوں(آن لائن)بنوں کے تھانہ سٹی میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لیے پی ٹی آئی ورکرز نے درخواست جمع کرادی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق درخواست پی ٹی آئی ورکر اور ہیومن رائٹس کمیشن یوتھ ساؤتھ ریجن ممبر نے جمع کرائی ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ مریم نواز نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے، مریم نواز کی دھمکی قابل دست اندازی پولیس جرم ہے۔درخواست گزار نیک رحمن نے کہا کہ اس جرم کی بنیاد پر میں ان کے خلاف دعویداری کرتا ہوں، اس سے پہلے بھی بانی پی ٹی آئی کو دھمکیاں دی گئی تھیں، دھمکیوں کے بعد بانی پی ٹی آئی پر وزیر آباد میں قاتلانہ حملہ ہوا تھا، اس بنیاد پر مریم نواز کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔