جیل میں فارن وفد کا عمران خان سے کوئی تعلق نہیں، فیصل چوھری

213

راولپنڈی (آن لائن) تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان کے وکیل فیصل چودھری نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں فارن وفد کا عمران خان سے کوئی تعلق نہیں نہ ہی ان کی کسی فارن وفد سے ملاقات ہوئی ہے، عمران خان نے کسی بھی قسم کی ڈیل کے امکانات کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کسی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہوگی، آئین و قانون کی بالادستی کیلیے احتجاج جاری رکھیں گے۔ گزشتہ روز توشہ خانہ کے دوسرے کیس کی سماعت کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فیصل چودھری نے کہا کہ عمران خان کی گفتگو پر غیر اعلانیہ سنسر شپ ہے ان کی گفتگو رپورٹ نہ ہونے پر ہم احتجاج کرتے ہیں کیونکہ عوام اپنے لیڈر کی گفتگو اور پیغامات سننا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سماعتوں پر سابق چیئرمین کے بات نہ کرنے کی وجہ یہ ہے کہ سماعتیں ہی مختصر ہوئی ہیں۔