پاکستان میں اینٹی بائیوٹک کے غیر ضروری استعمال سے مختلف بیماریوں کا انکشاف

278
various diseases in Pakistan

اسلام آباد: پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غیر ضروری استعمال سے مختلف بیماریاں سامنے آنے لگیں۔

وفاقی وزارت صحت نے قومی اسمبلی میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں 51 فیصد سے زائد افراد اینٹی بائیوٹک ادویات از خود خرید کر استعمال کرتے ہیں۔

وفاقی وزارت صحت کا کہنا ہےکہ پاکستان اینٹی بائیوٹک ادویات استعمال کرنے والے چند بڑے ممالک میں شامل ہیں جب کہ اینٹی بائیوٹک ادویات کے غیر ضروری استعمال سے پاکستان میں ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ، ایم ڈی آر ٹی بی اور دیگر بیماریاں سامنے آئیں ہیں۔

حکام نے مزید بتایا کہ اتائیوں کی جانب سے اینٹی بائیوٹک ادویات کا بے تحاشہ استعمال بھی اینٹی مائکروبیل ریزسٹنس کی بڑی وجہ ہے، کوالیفائیڈ ڈاکٹرزکی جانب سے بھی اینٹی بائیوٹک ادویات غیرضروری طورپرتجویزکرنا اینٹی مائکروبیل ریزسٹنس کا سبب ہے۔

حکام کے مطابق اس کے علاوہ پولٹری اور لائیو اسٹاک میں بھی اینٹی بائیوٹک ادویات کا بے تحاشہ استعمال کیا جا رہا ہے۔