میں نے اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں کی تصدیق نہیں کی: بیرسٹر سیف

174
Sealing of KP House illegal

پشاور: مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ میں نے اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں کی خبر کی تصدیق نہیں کی ، میرے انٹرویو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے ۔

پشاور سے جاری کیے گئے بیان میں مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ تمام اداروں کو مل بیٹھنے اور باہمی اتفاق سے سیاسی تناو کم کرنے کی ضرورت پر بات کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انٹرویو کو توڑ مروڑ کو قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سمیت تمام سیاسی کارکنوں کی رہائی اور جمہوری عمل کی بحالی چاہتے ہیں۔