اسرائیلی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری، مزید 86 فلسطینی شہید

143

فلسطین میں اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی فوج نے غزہ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں مزید 86 فلسطینی شہید ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں رہائشی عمارتوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50 بچوں سمیت 84 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ درجنوں افراد لاپتا اور زخمی ہیں۔

دوسری جانب صیہونی افواج نے غزہ میں جبالیہ کیمپ اور بیت الہیہ پر بھی بمباری کی جس میں 2 فلسطینی شہید ہوگئے۔

7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 43 ہزار 290 سے تجاوز کر گئی ہے جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہیں۔

غزہ وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں کے باعث زخمیوں کی تعداد 101800 تک پہنچ گئی ہے ۔