پشاور‘ پی ٹی آئی رکن اسمبلی عاطف خان محکمہ اینٹی کرپشن میں طلب

59

پشاور (آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عاطف خان کو خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن نے طلب کرلیا۔عاطف خان کو مالم جبہ میں مبینہ کرپشن اور بدعنوانی کے الزام میں طلب کیا گیا ہے۔محکمہ اینٹی کرپشن نے عاطف خان کو 12 نومبر کو صبح ساڑھے 10بجے پشاور ہیڈ آفس میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔سابق صوبائی وزیر سیاحت عاطف خان پر منصوبے میں اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔واضح رہے کہ سابق صوبائی وزیر عاطف خان مالم جبہ اراضی اسکینڈل کے سلسلے میں نیب میں بھی پیش ہوتے رہے ہیں اور اپنا تحریری جواب بھی جمع کرا؎؎؎ چکے ہیں۔