قائداعظم ٹرافی : فاٹا کے شاہد عزیز کی7 وکٹیں،کراچی بلوز کے محمد طحہ کی سنچری

106

لاہور (اسپورٹس ڈیسک) قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ کے پہلے دن کی خاص بات فاٹا کے شاہد عزیز کی7 وکٹیں، کراچی بلوز کے محمد طحہ اور ملتان کے عزیر ممتاز کی سنچریاں تھیں۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کوئٹہ کی ٹیم سیالکوٹ کے خلاف پہلی اننگز میں 263 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ عبدالواحد نے 85 رنز اسکور کیے۔سیالکوٹ نے بغیر کسی نقصان کے 4 رنز بنالیے تھے۔ نیشنل گراؤنڈ اسلام آباد میں ایبٹ آباد نے فیصل آباد کے خلاف کھیل ختم ہونے پر6 وکٹوں پر302 رنز بنائے تھے۔ خالد عثمان 73 اور محمد عادل 58رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔احمد خان اور شجاع ظہیر نے بھی نصف سنچریاں اسکور کیں۔ شعیب اختر کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں آزاد جموں کشمیر کی ٹیم راولپنڈی کیخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 82 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ عبدالرحمن مزمل 32 رنز کیساتھ ٹاپ اسکور رہے۔ اویس انور نے 29 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں راولپنڈی نے کھیل ختم ہونے پر پہلی اننگز میں 4 وکٹوں پر 139 رنز بنائے تھے عمرامین 49 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں مرغزار کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں لاہور وائٹس کی ٹیم حیدرآباد کے خلاف پہلی اننگز میں 219 رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔ سعد نسیم نے86 رنز اسکور کیے بلاول بھٹی نے 4 وکٹیں حاصل کیں حیدرآباد نے کھیل ختم ہونے پر پہلی اننگز میں 3 وکٹوں پر 139 رنز بنائے تھے۔محمد سلیمان 42 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔