ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) جئے سندھ محاذ کی جانب سے کینجھر ندی کی زمین پر قبضے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ جئے سندھ محاذ ضلع ٹھٹھہ کے صدر امجد شورو اور بھی لوگوں کی رہنمائی میں ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اُٹھا کر نعرے بازی کرتے ہوے کہا کہ کینجھر جھیل تاریخی اہمیت کی حامل ہے، اس کے ساتھ سندھ کا قومی ورثا ہے جس کی زمین پر چاروں طرف سے بااثر افراد نے قبضے کر لے ہیں جو خالی کرنے کے لے تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بااثر طاقتور ہیں، ڈی سی کے نوٹس لینے کے باوجود قبضے خالی نہ ہونا بڑی پریشانی کی بات ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کینجھر جھیل کی زمین پر قبضہ ختم کرایا جائے۔