باجوڑ(مانیٹرنگ ڈیسک ) باجوڑ اسپورٹس کمپلیکس میں کرکٹ لیگ کے فائنل میچ کے دوران کھلاڑی کو آؤٹ دینے پر ٹیموں اور ان کے حامیوں میں جھگڑا ہوگیا جس کے باعث ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔باجوڑ اسپورٹس کمپلیکس میں کرکٹ لیگ کا فائنل کھیلاجارہاتھا، اس دوران ایک کھلاڑی کو تھرڈ امپائر نے جب آؤٹ قرار دیا تودونوں ٹیموں کے حامیوں میں جھگڑا ہوگیا۔ٹیموں کے کھلاڑی اورتماشائی ایک دوسرے پر لاتیں، گھونسے اور کرسیاں مارتے رہے۔ مشتعل شائقین وی آئی پی انکلوڑر میں بھی داخل ہوگئے اور شیشے توڑ دیے۔ جھگڑے کے دوران ایک شخص جاں بحق اور ڈی ایس پی سمیت 3 افرد زخمی ہوگئے۔ایف سی اور باجوڑ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کیا اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔پولیس نے 6 افراد کو گرفتار کر لیا۔