محراب پور(جسارت نیوز)معصوم بچے کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے سہتو برادری کا احتجاج، آج محراب پور پریس کلب پر امتیاز سہتو، فرحان سہتو، آفاق سہتو، عمیر سہتو نے سہتو برادری کے ساتھ احتجاج بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ14 ماہ قبل 8 سالہ معصوم بچے سجاد سہتوکو بلاول کالونی محراب پور میں آرائیں برادری کے افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیاتھا،فائرنگ کے اس واقعے میں 10 سالہ محمد علی شدید زخمی ہوا تھا ،پولیس نے 10 افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا، قاتلوں میں سے صرف چند کو گرفتار کیا گیااب یہ لوگ مختلف حیلے بہانوں سے جھوٹی پریس کانفرنس کرتے ہوئے پھر رہے ہیں کہ سہتو برادری کے لوگوں ان کے ساتھیوں کو اغوا کر لیا ہے، جس کا مقصد معصوم بچے سجاد سہتو کے قتل سے توجہ ہٹانا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم غریب لوگ ہیں، ہمارے معصوم بچوں کو قتل کیا ہے وہ ہمیں جھوٹے مقدمات اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں، ہم احتجاج پر مجبور ہیں اور آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے اور قاتلوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے ورنہ احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔