پشاور: خیبر پختونخوا ( کے پی کے ) کے مشیر خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہےکہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے دیگر صوبوں کے مقابلے میں بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، پنجاب نے مالی سال کے پہلے 3 ماہ میں آئی ایم ایف کے سرپلس بجٹ کے حوالے سے خسارہ کیا۔
کے پی کے کے مشیر خزانہ نے مریم نواز کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ خیبرپختونخوا کو 45 ارب سرپلس کا ہدف ملا، ہم نے 103 ارب روپے سرپلس کیا، کے پی نے پورے سال کے سرپلس بجٹ ہدف کا 58 فیصد پہلی سہ ماہی میں حاصل کرلیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے کئی سال بعد 1700 ارب روپے کا سرپلس بجٹ دیا ہے، کافی عرصہ بعد پہلی مرتبہ ایسا ہوا ورنہ ہمیشہ وہاں خسارہ دیکھا ہے۔