پی آئی اے کی نجکاری: خیبرپختونخوا کی حکومت کا وفاق کو طنزیہ خط ارسال

113
Negligence

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت کے بورڈ آف انوسٹمنٹ نے وزیراعلی علی امین گنڈاپور پی آئی اے کی نجکاری پر طنزیہ خط وزاعظم شہباز شریف کو ارسال کیا ہے، جس  میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی نج کاری کے عمل کا حصہ بننے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم 10 ارب روپے بولی سے زیادہ رقم دے کر قومی ایئرلائن حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  خیبر پختونخوا بورڈ آف انوسٹمنٹ کی جانب سے وفاقی وزارت نجکاری کو خط میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے قومی اثاثہ اور ملکی پہچان ہے اور وزیراعلی خیبرپختونخوا کی جانب سے پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہم کسی ملکی یا غیرملکی نجی ادارے کے پاس یہ قومی سرمایہ نہیں جانے دیں گے، 10 ارب کی بولی سے زیادہ رقم ہم دیتے ہوئے اسے حاصل کرنا چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ قومی ادارے حکومتی تحویل میں ہی رہیں۔

خیال رہےکہ گزشتہ دنوں پی آئی اے کی نجکاری کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلا م آباد میں ایک تقریب منعقد ہوئی تھی، جسمیں  ایک کمپنی نے 10 ارب کی بولی لگائی تھی جبکہ پی آئی اے کی کم از کم قیمت 85 ارب 3 کروڑ روپے ہے۔