ریاض :ماہرین فلکیات نے پاکستان سمیت جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک میں2 مارچ سے رمضان المبار ک کا آغاز ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرین فلکیات نے رمضاالمبار ک کے چاند کی تاریخوں کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بار امید ہے کہ رمضان موسم سرما اور موسم بہار کے درمیان آجائے، کچھ ممالک میں رمضان کا آغاز یکم مارچ اور کچھ کا 2 مارچ سے ہوگا۔
انہوں نے مزی کہاکہ پاکستانیوں کے لیے اس بار روزہ رکھنا زیادہ آسان ہوگا کیونکہ اس دفعہ روزے سرد موسم میں آئیں گے، جس کی وجہ سے تمام پاکستانیوں کو روزہ رکھنے میں آسانی ہوگی۔
فلکیاتی حساب کے مطابق غالب گمان ہے کہ سعودی عرب، خلیجی ممالک سمیت کئی مغربی اور یورپی ممالک میں یکم رمضان آئندہ برس یکم مارچ 2025 بروز ہفتہ کو ہوگا، توقع ہے کہ کئی عرب ممالک مثلا سعودی عرب ، امارات ، قطر ، کویت اور مصر سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں رمضان کے ابتدائی ایام میں روزے کا دورانیہ تقریبا 13 گھنٹے ہو گا۔