یروشلم: ایران اور لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے حملے کے خطرے کے پیش نظر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے بیٹے کی شادی موخر کرنے پر غور شروع کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کے بیٹے ایوینز نیتن یاہو کی شادی 26 نومبر کو تل ابیب کے ایک فارم ہائوس میں ہونی ہے۔
تاہم اطلاعات ہیں کہ اسرائیلی وزیراعظم نے اپنے ساتھیوں کو بتایا ہے مقررہ دن پر بیٹے کی شادی کی تقریب منعقد کرنے سے شرکا کی سلامتی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے اس رپورٹ پر کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔
واضح رہے کہ حزب اللہ نے 19 اکتوبر کو ڈرون حملہ کیا تھا، جس میں اسرائیلی وزیر اعظم کی نجی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا گیا تھا، جو سیدھا اسرائیلی وزیراعظم کے بیڈروم کی کھڑکی کو جا کر لگا تھا۔