متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کا روٹی 6 روپے مہنگی کرنے کا عندیہ

57

لاہور (کامرس ڈیسک ) متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے خود ساختہ طور پر روٹی 6 روپے مہنگی کرنے کا عندیہ دے دیا۔نان روٹی ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ آٹے کی قیمت میں مسلسل اضافے کومسترد کرتے ہیں،جب روٹی 14روپے کی ہوئی توآٹے کا تھیلا 1500 روپے کاتھا، اب آٹے کا تھیلا 1800 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔گیس لوڈشیڈنگ سے مہنگی ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ آٹے کی پرانی قیمت کو برقرار اور گیس لوڈ شیڈنگ میں کمی لائی جائے،مطالبات منظور نہ کئے گئے تو روٹی20روپے کی کریں گے۔