ملتان (اسپورٹس ڈیسک) وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر یوتھ افئیرز اینڈ سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام کھیلتا پنجاب گیمز کا آغاز ہو گیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان فاروق لطیف کی زیر صدارت انتظامی اجلاس منعقد ہوا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر فاروق لطیف نے کہا کہ حکومت پنجاب کھلاڑیوں کو بہتر کارکردگی دکھانے کے مواقع فراہم کرنے کیلیے اس ایونٹ کا انعقاد کررہی ہے۔ کھیلتا پنجاب ایونٹ سے ملتان کے کھلاڑیوں کو ڈویژنل لیول پر اپنی صلاحیتیں منوانے کا موقع میسر آئیگا ۔ان کا کہنا تھا کہ فاتح ٹیموں اور کھلاڑیوں کو انعامات اور کیش پرائز دیے جائیں گے۔فاروق لطیف نے بتایا کہ کھیلوں کے ان مقابلوں میں ملتان ڈسٹرکٹ کے مستقل رہائشی کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں ۔