گوادر(نمائندہ جسارت)گوادر طلبہ کے مابین ختم نبوت کوئز پروگرام کا انعقاد مختلف اسکولوں کے طلبہ نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت گوادر کے زیر اہتمام مختلف اسکولوں کے طلبہ کے مابین کو ئیزمقابلہ ختم نبوت کے بارے میں سوال و جواب کا پروگرام ڈسٹرک ہال گوادر میں انعقاد کیا گیا جس میں مختلف اسکولز کے بچوں کے طلبہ نے شرکت کی پروگرام کے پہلے مرحلے میں 35 مختلف اسکولز کے طلبا نے حصہ لیا جس میں فائنل مقابلے کیلیے 10 طلبہ نے کوالیفائی کر لیا۔پہلے راؤنڈ میں 10 طلبہ نے درست جواب دے کر دوسرے رائونڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا اس کے بعد دوسرے راؤنڈ میں بھی طلبہ کامیاب ہو کر آخری اور حتمی راؤنڈ میں کوالیفائی کر گئے حتمی و فائنل میں طلبہ کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا اور اس پر طلبہ کو اساتذہ کرام نے نمبر وارپوزیشن دیئے جس کے مطابق-1- عزیر محمد علی گورنمنٹ ہائی اسکول شمبے اسماعیل گوادر2- حسین محمد انیل بحریہ ماڈل کالج گوادر۔3 فہد شاہ نسیم آکسفورڈ انگلش گوادر4- محمد فاروق حافظ عبدالکریم گورنمنٹ ہائی اسکول شمبے اسماعیل گوادرعلی اکبر محمد اقبال۔6- حسن محمد انیل۔دی اوسیس اسکول بحریہ ماڈل گوادربچوں کے ساتھ ساتھ ایک بچی نے بھی اس مقابلے میں شرکت کی۔ پروگرام میں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کو نقدی انعامات کے ساتھ اور گفٹ بھی پیش کیے گئے کوئز پروگرام میں محکمہ تعلیم اور گوادر ، سمیت ضلعی انتظامیہ کے مختلف افسران نے بھی شرکت کی۔جن میں AC گوادر جواد احمد زہری، DDO گوادر محمد حسن اور مختلف اسکولز کے پرنسپلز اور ہیڈ ماسٹر حضرات نے شرکت کی۔ مختلف مدارس کے ذمہ داران اور علما کرام نے بھی شرکت کی۔ پروگرام کے مہمان خصوصی کراچی کے علما کرام میں سے مبلغ کراچی حضرت مولانا عبد الحی عبد الح مطمئن، مولانا عبد اللہ تھے۔ پروگرام میں دو نگران عالمی مجلس کو مکران مولانا احمد شاہ اور مفتی اختر گوادری نے بھی خطاب کیا۔ A-C جواد احمد زہری نے خطاب میں کہا کہ ختم نبوت کا کام ہم سب کی ذمے داری میں اس عظیم کام کے لیے ہر وقت شامل ہے آخرمیں مولانا عبد الحمید انقلابی نے خطاب کیا اور دعا کے بعد پروگرام اختتام ہوا۔