سعودی عرب میں موسلا دھار بارش کا خطرہ‘ اسکول بند

56

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی موسمیاتی مرکز کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت کئی علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے ۔ بیان میں کہا گیا کہ بارش کے ساتھ گرد آلود ہوائیں چلنے اور ساحل سمندر پر اونچی لہریں اٹھنے کا بھی خدشہ ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ موسم کی صورتحال کے پیش نظر سرکاری ہدایات پر عمل کریں۔