کاسمیٹک مصنوعات میں خطرناک اور ممنوع کیمیکل کا انکشاف

26

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی کیمیکل ایجنسی نے انکشاف کیا ہے کہ اسے یورپ بھر میں فروخت ہونے والی سیکڑوں کاسمیٹک مصنوعات میں خطرناک اور ممنوع کیمیکل کی موجودگی کے شواہد ملے ہیں۔ ہیلسنکی میں قائم ایجنسی نے 13 یورپی ممالک میں تقریباً ساڑھے 4 ہزار مصنوعات کا معائنہ کیا جس کے بعد پتا چلا کہ 6 فیصد یا 285 مصنوعات میں ایسے مادے شامل ہیں جن پر انتہائی مضر اثرات کی وجہ سے پابندی عائد ہے۔