اقوا م متحدہ میں کیوبا پر اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کی قرارداد منظور

17

نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے کیوبا پر عائد امریکی معاشی اور تجارتی پابندیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کرنے والی قرارداد منظور کر لی ہے۔ 193 رکنی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رائے دہی کے دوران قرارداد ایک غیر جانبدار اور 2 مخالف ووٹوں کے مقابلے میں 187 ووٹوں سے منظور کی گئی۔ امریکا اور اسرائیل نے مخالفت میں ووٹ دیا جبکہ مولدووا غیر جانبدار رہا۔ امریکا نے کیوبا پر 1960ء سے پابندیاںعائد کررکھی ہیں۔